سعودی کمپنی آرامکو نے چینی پیٹرو کیمیکل فرم کے 10 فیصد حصص خرید لیے

0
16

کراچی: سعودی توانائی کی بڑی کمپنی آرامکو نے کہا کہ اس نے ایک چینی پیٹرو کیمیکل فرم میں 10 فیصد حصص کی خریداری مکمل کر لی ہے۔ یہ دنیا میں سب سے زیادہ خام تیل درآمد کرنے والے ملک میں سعودی توسیعی منصوبے کا حصہ ہے۔

ارامکو نے مارچ میں رونگ شینگ پیٹرو کیمیکل میں حصص حاصل کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا جن کی مالیت 3.4 بلین ڈالر ہے۔ اس معاہدے میں رونگ شینگ سے منسلک ایک مربوط ریفائننگ اور کیمیکل کمپلیکس کو سعودی خام تیل کی یومیہ 480,000 بیرل فراہمی کی جائے گی۔

آرامکو کے نائب صدر محمد القحطانی نے ایک بیان میں کہا کہ رونگ شینگ کے ساتھ تزویراتی شراکت، خام تیل کے قابل بھروسہ سپلائر کے طور پر ہماری اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ کلیدی حصول آرامکو کی طویل مدتی ترقی کی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے، جو ایک اہم مارکیٹ میں ہماری موجودگی کو فروغ دے رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں