واٹس ایپ کا غیر ضروری کال روکنے والا فیچر متعارف

0
81

مینلوپارک: واٹس ایپ کے اربوں صارفین اور غیرمعمولی مقبولیت کے تحت اب کاروباری اداروں اور کمپنیوں نے اسے تختہ مشق بنایا ہوا ہے۔ اب واٹس ایپ نے اسپیم کال روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔

چند ماہ قبل واٹس ایپ نے اسپیم کال کو نظرانداز کرنے کا ایک نیا طریقہ اختیار کیا تھا۔ اندرونی حلقوں میں اس کی آزمائش جاری تھی جسے اب جلد ہی عام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ اسے اب’ نیو پرائیویسی چیک اپ ٹول‘ کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ اس آپشن پر عمل کرتے ہی واٹس ایپ نامعلوم نمبروں سے آنے والی کال کو ازخود خاموش کردے گا، تاہم اگرآپ بعد میں رابطہ کرنا چاہیں تو نمبر اپنی جگہ موجود رہے گا۔

امریکہ اور برطانیہ میں واٹس ایپ پر اسپیم کال کا طوفان آیا ہوا ہے اور اب پاکستان میں کم ازکم اسپیم پیغامات کی بھرمار ہم دیکھ ہی رہے ہیں۔ اس آپشن سے نہ صرف غیرضروری کالز سے چھٹکارا مل سکتا ہے بلکہ آپ کا اکاؤنٹ مزید محفوظ ہوجائے گا۔ اب یہ آپشن واٹس ایپ اکاؤنٹ کی سیٹنگ میں موجود ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں