لاہور سے کراچی کی پرواز حادثے کا شکار

0
194

کراچی: لاہور سے آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گرکرتباہ ہوگیا۔ جہاز ڈیڑھ سو مسافروں کی گنجائش والا جہاز تھا اور ماڈل کالونی کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ پی آئی اے کا طیارہ لاہور سے کراچی آرہا تھا جو کراچی ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں گرکرتباہ ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہاز لینڈنگ کرتے وقت جناح گارڈن کے گھروں کے اوپر گرا۔ کراچی ایئرپورٹ رن وے کے قریب ماڈل کالونی کے پاس ہی پی آئی اے کا مسافر طیاہ گر کر تباہ۔ لست کے مطابق ایک سو سے زائد مسافر سوار تھے۔ جہاز لاہور سے کراچی آ رہا تھا۔

اے تی آر طیارہ 3803 پی کے کے نمبر کا ہیے ۔کسی گھر کے اوپر گرا ہیے لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ۔ ایک برا حادثہ ہیے 90 سے. 95 مسافر سوار تھے ۔گھر کی چھت نیچے آگئی ہے۔ گاڑیوں اور گھروں کو گ لگ گئی ہوئی ہے4 مکان مکمل طور پر خستہ حال ہوگئے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ سول ایوی ایشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی آئی اے کی پرواز کا لینڈنگ سے ایک منٹ قبل کا ائیرٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
ذرائع کے مطابق طیارے میں 95 کے قریب مسافر سوار تھے اور عملے کے افراد اس کے علاوہ ہیں۔

ذرائع سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی اور لینڈنگ سے پہلے اس کے پہیے نہیں کھل رہے تھے جس پر پرواز کو راؤنڈ اپ کا کہا گیا لیکن اس دوران جہاز گر گیا۔ طیارہ گرنے سے علاقے میں کے الیکٹرک کی تاریں اور ٹیلی فون کی تاریں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ سول ایوی ایشن، فائر بریگیڈ، پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔سینئر صحافی انصار نقوی بھی اس بدقسمت طیارے میں سوار تھے۔ کراچی ائر پورٹ کھول دیا گیا ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں