تدفین کردیں آج ہی وزیر اعظم کوئٹہ آجائیں گے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

0
21

اسلام آباد: ‏وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ تدفین ہو جائے تو وزیراعظم آج ہی کوئٹہ جانے کیلئے تیار ہیں۔

ایف سی کو علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کی ہدایت کی ہے۔ میتیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں اور ‏پاکستان میں دہشتگردی کی نئی لہر ہے، دہشتگردی کی تھریٹس ہیں۔ ڈی سی سمیت تمام انتظامیہ کو معطل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ قبیلے کے مطالبات پر کام شروع کر دیا ہے اور لاہور، کوئٹہ، پشاور میں ہائی الرٹ ہے۔ بہت سی چیزیں ہیں جو شیئر نہیں کی جاسکتیں ہیں۔ سانحہ مچھ کی وسیع پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں۔افغان شہدا کو بطور وزیر داخلہ معاوضہ دینے کو تیار ہوںں۔

شیخ رشید نے کہا کہ بلاول اور مریم نے کوئٹہ میں سیاسی تقریر کی ہے اور ‏عبدالغفور حیدری نے دھرنے کے شرکا کو کہا ڈٹے رہو، بیٹھے رہو۔

اسلام آباد میں ایگل اسکواڈ لا رہے ہیں، 192 ممالک کا ویزہ آن لائن کر دیا ہے اور ایف آئی اے، نادرا اور وزارت داخلہ کو ٹھیک کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں