وزیر اعظم کی زیر صدارت پشاور میں اعلی سطح اجلاس

0
66

پشاور: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پشاور میں اعلی سطح اجلاس۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

گورنر شاہ فرمان، وزیر اعلی محمود خان، صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور سینئر افسران شریک۔

ویڈیو لنک کے ذریعے وفاقی وزراء ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، اسد عمر، عمر ایوب خان، فیصل واوڈا اور معاون خصوصی تابش گوہر شریک۔

وزیر اعظم کو صوبہ خیبر پختونخوا کو وفاق کی طرف سے بجلی آمدن کی مد میں ادائیگیوں نیٹ ہائیڈل پرافٹ پر تفصیلی بریفنگ۔ وزیر اعظم کو قبائلی اضلاع کے لیے مخصوص ترقیاتی پیکیج پر بریفنگ۔ اجلاس میں آگاہ کیا گیا کے ترقیاتی منصوبوں بشمول صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر  و دیگر منصوبوں پر اب تک 50 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔

وزیر اعظم نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کے قبائلی اضلاع کی ترقی کو اولین ترجیح دی جائے اور ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کے قبائلی اضلاع کے غیور شہریوں نے ملک کے لیے بے دریغ قربانیاں دی ہیں۔ اسی لیے ان کے علاقوں کی ترقی ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں