طالبان خواتین کی اعلٰی تعلیم پر پابندی کا فیصلہ واپس لیں، سعودی عرب/او آئی سی

0
28

ریاض: سعودی عرب نے بدھ کو طالبان سے کابل میں خواتین کی اعلی تعلیم پر عائد پابندی کا فیصلہ واپس لینے پر زور دیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس فیصلے پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام مسلم ممالک کو بھی اس پر حیرت ہے، وزارت نے کہا کہ ’یہ فیصلہ افغان خواتین کے جائز شرعی حقوق کے بھی منافی ہے۔ ان حقوق میں تعلیم کا حق سر فہرست ہے جس کی بدولت خواتین اپنے ملک اور عوام کی خوشحالی، ترقی اور امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں۔

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی افغان خواتین پر یونیورسٹیوں کے دروازے بند کرنے پر افغان حکومت کی مذمت کی ہے۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے ایک بیان میں افغان خواتین پر یونیورسٹیوں کے دروازے غیر معینہ مدت تک بند کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’افغان حکومت کے فیصلے پر اسلامی تعاون تنظیم کو تشویش ہے۔ سیکریٹری جنرل اور ان کے ایلچی برائے افغانستان کئی بار افغان حکام کو اس جیسے فیصلوں کے نتائج سے خبردار کرچکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں