وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ٹرانس کراچی کا اجلاس

0
50

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ٹرانس کراچی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیئرپرسن پی اینڈ ڈی شیرین ناریجو، سیکریٹری ٹرانسپورٹ شارق احمد شریک تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ ریڈ لائن کے سول ورک کا کانٹریکٹ نئے ہفتے میں دیا جائے گا اور ریڈ لائن ایشین بینک کے تعاون سے شروع کی جارہی ہے۔ ریڈ لائن ایئرپورٹ تا نمائش 26 کلومیٹر پروجیکٹ ہےاور ییلو لائن کا انفرااسٹریکچر کورنگی تا نمائش تعمیر کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دونوں پروجیکٹس جلد شروع کئے جائیں اور سندھ حکومت اسوقت کراچی کے ٹرانسپورٹ اور دیگر منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں