پشتونخواہ میپ کے سینئر رہنما اور جمہوریت کی توانا آواز عثمان کاکڑ انتقال کرگئے

0
24

کراچی: پشتونخواہ میپ کے سینئر رہنما عثمان کاکڑ کراچی میں انتقال کر گئے۔ سیکرٹری اطلاعات رضا محمد رضا کے مطابق عثمان خان کاکڑ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ عثمان کاکڑ کے انتقال کی اطلاع سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ملی جس کے بعد اجلاس میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ سینیٹر شفیق ترین اسپتال میں عثمان کاکڑ کے پاس تھے، عثمان کاکڑ کی فیملی نے سینیٹر عثمان کاکڑ کے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کیا ہے، اہلخانہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کی موت کیسے ہوئی، اہلخانہ کے نزدیک سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت طبعی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل کوئٹہ میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑ گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہوگئے تھے، ان کو برین ہیمبرج ہوا تھا۔

پارٹی رہنما عبدالرحیم کا بتانا تھا کہ عثمان کاکڑ کو سر پر چوٹ لگی ہے، جس کے باعث اُنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں