افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی کی سربراہی میں امریکی وفد کی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات

0
38

اسلام آباد: افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کی سربراہی میں 5 رکنی امریکی وفد نے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کی۔ دونوں فریقین نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ افغان مرد، خواتین اور بچوں کو انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ دنیا کو ایسا نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے افغانوں تک امداد سردیوں سے پہلے پہنچ سکے۔ طالبان کو تعمیری مذاکرات میں شامل کرنے کی ضرورت ہے اور سیاسی خلاء اور عدم استحکام سے جو خلا پیدا ہو گا وہ دہشت گرد تنظیموں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

دونوں اطراف نے تمام شعبوں میں تعاون اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں