پی آئی اے کی آسٹریلیا کی پہلی پرواز سیکورٹی وجوہات کی بنا موخر

0
100

لاہور: کورونا کے بعد پی آئی اے کی آسٹریلیا کی پہلی پرواز موخر کردی گئی۔ پی آئی اے کی پہلی ڈاریکٹ پرواز آسٹریلوی سول ایوایشن کی اجازت سے 22 اپریل کو لاہور سے سڈنی روانہ ہونی تھی۔

تاہم آخری وقت میں آسٹریلوی وزارت داخلہ کی جانب سے لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کی سیکیورٹی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے آسٹریلیا وزارت داخلہ کی جانب سے پی آئی اے کو پرواز موخر کرنے کی ہدایات کردی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے جائزہ مکمل ہونے تک اپنی پہلی دو پروازیں موخر کررہا ہے۔ فیصلہ پاکستانی سیکیورٹی صورتحال اور ائیرپورٹس کے نظام کا ازسرنو جائزہ لینے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ اور پاکستانی سفارت خانہ آسٹریلوی حکام سے مکمل رابطہ میں ہے اور مکمل تعاون فراہم کررہا ہے۔ پہلی دو پروازوں کے مسافروں کو کال سینٹر کے ذریعے سے مطلع کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں