پیکا ترمیمی آرڈی نینس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی

0
108

‏اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من الللہ کی عدالت نے پیکا ترمیمی آرڈی نینس کے خلاف پی بی اے اور پی ایف یو جے سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے۔

‏ان کی جگہ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے کیس کی پیروی کی۔ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب جمع کرانے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔

‏عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ نے پٹیشنز پر جواب جمع کرانا تھا وہ جمع ہو گیا ہے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ جواب داخل کرانے کے لیے کچھ مہلت دی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں