طالبان رہنما کے شرکت کرنے سے اشرف غنی کی شرکت مشروط ہے، معصوم ستانکزئی

0
61

کابل: کابل مذاکراتی ٹیم کے سربراہ معصوم ستانکزئی کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ ترکی کے استنبول میں افغان امن سے متعلق اجلاس طلب کیا جائے گا۔ اگر طالبان رہنما مولوی حبیب اللہ اخندزادہ  ترکی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے تو اشرف غنی بھی شرکت کریں گے۔ ستانکزئی نے یہ بات ماسکو کے اجلاس میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے دی۔

 انہوں نے کہا “ماسکو کا اجلاس اہم اور دلچسپ تھا لیکن انہوں نے کہا کہ ان بنیادی باتوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے جن پر آگے بڑھنا ہے۔

 ستانکزئی کے مطابق افغان امن سے متعلق ترکی کا اجلاس بھی اہم ہے۔ تاہم  اس اجلاس سے اس عمل سے متعلق تمام امور پر تبادلہ خیال نہیں کیا جائے گا۔

 توقع ہے کہ ترکی کا اجلاس اگلے ماہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ترکی کے شہر استنبول میں بلایا جائے گا جو امریکہ کی تجویز پر بلایا جارہا ہے اور اسے افغان امن کے لئے اہم سمجھا جاتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں