شاہ لطیف بچت بازار کے بااثر مالک جاوید عارفانی نے اپنی عدالت لگالی

0
46

کراچی: ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹائون سیکٹر 19 بی میں گذشتہ روز اتوار بچت بازار میں بازار کے بااثر مالک جاوید عارفانی اور اسٹال ہولڈر نے چوری کے الزام میں 12 سالہ سراج احمد ولد ارشاد ابڑو پر تشدد کرکے اس کا بازو توڑ ڈالا۔
بچے کے ورثہ نے بچے کو تھانہ شاہ لطیف سے میڈیکل لینے کے بعد جناح ہسپتال روانہ کیا تاہم جناح ہسپتال کے ڈاکٹر نے ایم ایل او رپورٹ دینے سے انکار کردیا۔ جناح ہسپتال کے ایم ایل او نے رپورٹ درج کرنے کے لیئے رشوت طلب کی اعتراض پر دھکے دیکر آفس سے باہر نکال دیا۔ بچے کو درد کے مارے تڑپتا ہوا واپس گھر منتقل کردیا اور سراج احمد ولد کے گھر پہنچنے پر بچے کی حالت دیکھ کر والدہ  بے ہوش ہوگئی۔
 ورثہ نے وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ اور ایس ایس پی ملیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں