ریلوے حکام کی بد انتظامی اور نااہلی سے مسافروں کی عید خراب ہوگئی

0
77

کراچی: ریلوے حکام کی بدانتظامی اور نااہلی نے مسافروں کی عید خراب کردی ہے۔ شہر کراچی میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر 6 گھنٹے سے 10 گھنٹے تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 20 جولائی کو کراچی سے تاخیر سے روانہ ہونے والی ٹرینوں کے مسافر عید گھر کے بجائے سفر میں کریں گے ، منگل صبح 6 بجے روانہ ہونے والی شالیمار ایکسپریس کراچی میں 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

اس کے علاوہ کراچی سے 19 جولائی کی شام روانہ ہونے والی پاک بزنس ایکسپریس  15 گھنٹے کی تاخیر سے 20 جولائی کو صبح 4 بجے لاہور کے لئے روانہ ہوئی ، 18 جولائی کو کراچی سے لاہور پشاور روانہ ہونے والی بیشتر مسافر  ٹرینیں  اپنی منزل مقصود پر  پہنچنے کے لیے 6 سے 15 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔

واضح رہے کہ 19 جولائی کو کراچی سے روانہ ہونے والی خیبرمیل ایکسپریس کا  21 جولائی کو عید کی صبح نماز عید سے قبل پشاور پہنچنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں