وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر نیویارک میں جنرل اسمبلی کے صدر جناب والکن بوذکر سے ملاقات

0
40

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود کی اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر نیویارک میں جنرل اسمبلی کے صدر جناب والکن بوذکر کے ساتھ ملاقات ہوئی۔۔دوران ملاقات فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، کرونا وبائی چیلنج سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔وزیر خارجہ نے فلسطین کے حوالے سے جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے پر صدر جنرل اسمبلی کی متحرک قیادت کی تعریف کی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ۔ہمیں توقع ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اس ہنگامی اجلاس کے ذریعے اقوام متحدہ کے باقی اداروں بالخصوص سلامتی کونسل کو واضح پیغام جائے گا جن کی بنیادی ذمہ داری، عالمی امن و سلامتی کا قیام ہے۔ پوری پاکستانی قوم مظلوم فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جارحیت پر شدید مضطرب ہے۔

وزیر خارجہ نے اسرائیل پر بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری اور فوری طور پر سیز فائر کروائے جانے کے پاکستان کے مطالبے کو دہرایا اور صدر جنرل اسمبلی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں،کشمیری نوجوانوں کی ماورائے عدالت شہادتوں اور ان کی قیادت کی نظر بندیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے پاکستان کی طرف سے چیرمین تحریک حریت جموں و کشمیر کی زیر حراست شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور جنوبی ایشیاء میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے صدر جنرل اسمبلی کو کرونا عالمی وبا کے اقتصادی مضمرات سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی تجاویز سے آگاہ کرتے ہوئے اس عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر موثر کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے صدر جنرل اسمبلی جناب والکن بوذکر کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں