قرآن پاک کو حفظ کرنے والا ننھا حافظ

0
13

کراچی: سعودی عرب کی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی حفظ قرآن مقابلے میں ویسے تو ہزاروں قراءاور حفاظ شرکت کر رہے ہیں مگر قرغزستان کے ننھے حافظ قرآن عبداللہ ایدوسوف تو چھا گئے ہیں۔

عبداللہ کا کمال یہ ہے کہ اس نے قرآن پاک کی تمام آیات کو سورہ، آیت نمبر اور نسخے کے صفحہ نمبر کے ساتھ یاد کرکے حفظ قرآن کی اپنی صلاحیت کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ آیات کی تفسیر کو بھی سمجھتا ہے اوران کے شان نزول، متعلقہ آیت کے صفحے کے آخری آیت، رکوع نمبر اور جس مقام پر آیت نازل ہوئی اس کا بھی بہ خوبی علم رکھتا ہے۔

قرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے گرینڈ پرائز جیتنے کی بڑی امیدوں کے ساتھ مکہ مکرمہ آنے والے حافظ قرآن نے بارہ سال کی عمر میں قرآن حفظ کرنا شروع کیا اور 3 سال بعد مکمل حفظ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں