کاونٹرٹیرزم ڈیپارٹمنٹ نے ریڈ بک کا نواں ایڈیشن جاری کردیا

0
29

کراچی: ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاونٹرٹیرزم ڈیپارٹمنٹ نے ریڈ بک کا نواں ایڈیشن جاری کردیا ہے۔ چار سال بعد ریڈ بک کا نیا ایڈیشن جاری کیا گیا ہے اور ریڈ بک کے نئے ایڈیشن میں 93 نئے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے نام شامل ہیں۔ نئے ایڈیشن میں مطلوبہ اور خطرناک دہشتگردوں کے نام شامل ہیں۔ ریڈ بک کے نئے ایڈیشن میں مذکورہ تنظیموں کے دہشتگردوں کے نام شامل ہیں۔

داعش، القاعدہ اور تحریک طالبان پاکستان کے نام شامل
انصار الشریعہ، لشکر جھنگوی، جند اللہ پاکستان، سپاہ محمد پاکستان کے نام شامل ہیں جبکہ سندھ ریولوشنری آرمی اور بلوچ لبریشن آرمی کے نام شامل ہیں۔ ریڈ بک میں امن کمیٹی اور لیاری گینگ وار کے دہشتگردوں کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں۔

ریڈ بک کے مطابق داعش کے 12، القاعدہ کے18دہشتگردوں کے نام شامل ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان کے 23، انصار الشریعہ کے 4 نام شامل ہیں۔ لشکر جھنگوی کے 13 اور جند اللہ پاکستان کے 2 نام شا مل ہیں۔ سپاہ محمد کے 24 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے نام بھی شامل ہیں۔

سندھ ریولوشنری آرمی کے 4، بلوچ لبریشن آرمی کے 5 نام شامل ہیں۔

ریڈ بک میں لیاری گینگ وار کے 35 مطلوب دہشتگردوں کے نام شامل ہیں اور سابقہ ریڈ بک کے آٹھویں ایڈیشن میں شامل کئی دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

آٹھویں ریڈ بک سے 10دہشتگرد گرفتار، 7 دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ 5 دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مقابلے میں مارے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 2 دہشتگرد افغانستان اور شام میں ہلاک ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں