وزیراعظم کے حکم پر چینی اور آٹے کے ریٹس میں کمی کردی ہے، ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز

0
110

اسلام آباد: ترجمان کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم کے حکم پر چینی اور آٹے کے ریٹس میں کمی کردی ہے۔

چینی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی جبکہ آٹے کے 10 کلو تھیلے پر 75 روپے کی خصوصی کمی کی گئی ہے۔

اب ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 70 روپے فی کلو جبکہ آٹے کا 10 کلو تھیلہ 400 روپے اور 20 کلو کا تھیلہ 800 روپے میں دستیاب ہوگا۔ باقی سبسڈائزڈ اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردو بل نہیں ہوا۔

تمام صارفین سے گزارش ہے کہ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی ساتھ لائے اور وفاقی حکومت کے رمضان ریلیف پیکج سے مستفید ہوں۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ سبسڈائزڈ اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کوشاں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں