سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے بعد محکمہ بلدیات کا کاروبار

0
103

تحریر: رضوان احمد

سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے بعد محکمہ بلدیات کا کاروبار سیکشن افسر فائیو کو منتقل کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفیکیشن کے تحت بلدیہ غربی کے 32 افسران وملازمین کو ان کے سابقہ گریڈز میں اپنے متعلقہ محکمہ جات / ادارے میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔

انہیں سپریم کورٹ کا حوالہ دیکر کہا گیاہے کہ انہوں نے اپنی سروسز کو ڈی ایم سی ویسٹ میں ضم  ڈیپوٹیشن، دوبارہ ملازمت یا آوٹ آف ٹرن پروموشن کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ مذکورہ احکامات نئی پیکنگ میں پرانے مال کے مترادف ہے اس قسم کے احکامات تقریبا من وعن سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ بھی جاری کر چکا ہے۔ ڈی ایم سی ویسٹ کا حکمنامہ تقریبا پانچ ماہ قبل بورڈ بھی نکال چکا ہے جبکہ بلدیہ جنوبی کا حکمنامہ بھی تین ماہ قبل تقریبا اسی شکل میں جاری کیا گیا تھا۔ جس پر ذرائع کے مطابق کچھ افسران وملازمین کو دوبارہ  تعینات کر دیا گیا تھا انہیں رقومات بٹور کر تعیناتیاں اور کلئیرنس دی گئیں۔

اب دوبارہ اس قسم کے احکامات کا سامنے آنا اس بات کو ظاہر کر رہا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ کو پانچ مہینے کے بعد خیال آیا ہے کہ کونسل سروس افسران وملازمین کے معاملات انہیں دیکھنے ہیں اس سے قبل بورڈ غیر قانونی طور پر یہ معاملات دیکھ رہا تھا۔

کونسل سروس افسران وملازمین یہ شکایت کرتے دکھائی دئیے کہ انہیں ہراساں کر کے پیسے کی ڈیلنگ کی گئی جو پیسے دے سکا اپنی پوسٹوں پر بحال ہونے کے ساتھ دیگر چیزوں سے کلئیر قرار پایا اور جو نہ دے سکا اسے عبرت کا نشان بنانے کے ساتھ تاحال پریشان کئے جانے کا عمل جاری ہے۔

قانونی طور پر سندھ لوکل گورنمنٹ بلدیاتی اداروں کی مرتب کردہ تحریری شکایات پر احکامات دے رہا ہے تو یہ درست ہے لیکن اگر یہ احکامات اپنی دانست میں دئیے جارہے ہیں تو انہیں قطعا درست قرار نہیں دیا جاسکتا اور مذکورہ ملازمین درست ہیں تو انہیں عدالتوں سے رجوع کرنا چاہیئے تاکہ محکمہ بلدیات کی جانب سے تسلسل کے ساتھ کونسل افسران وملازمین کو پریشان کرنے کی جس روایت کا آغاز کیا گیا ہے اس کا خاتمہ ہوسکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں