اب تک نیوز کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

0
51

کراچی: اب تک نیوز کے پراجیکٹ ڈائریکٹر طاہر نیاز پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ قاتلانہ حملہ میں زخمی ہونے والے اب تک نیوز کے پراجیکٹ ڈائریکٹر طاہر نیاز کے بیان کی روشنی میں درج کیا گیا۔

طاہر نیاز کے بیان کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد چار تھی ، مقدمہ 324/34 کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ملزمان کی فائرنگ کرنے کا مقصد صرف مجھے جان سے مارنا تھا۔ ملزمان نے مجھے سے کسی قسم کا مطالبہ نہیں کیا۔ ملزمان ڈرائیونگ سیٹ کی جانب سے آئے اور آتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ ملزمان کی فائرنگ کرنے پر میں نے جوابی کارروائی کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں