‏جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ سینیٹ نے بھی پاس کر دیا، چوہدری فواد حسین

0
89

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ‏ورکنگ جرنلسٹ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج ‘پروٹیکشن جرنلسٹ ایکٹ’ سینیٹ نے بھی پاس کر دیا۔ اس بل سے ورکنگ صحافیوں کو پہلی بار ایسے حقوق حاصل ہوں گے جو صرف انتہائی ترقی یافتہ معاشروں میں صحافیوں کو ملتے ہیں۔ یہ قانون وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی صحافتی آزادیوں سے وابستگی کا اظہار ہے۔ ‏یہاں میں شیریں مزاری صاحبہ
کا بہت شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری درخواست پر اس آئیڈیا کو عملی صورت دینے میں بہت کام کیا۔ اس قانون پر عملدرآمد صحافیوں کے کام کو محفوظ بنانے میں اور ان کی زندگیوں میں تبدیلیاں لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں