جیو نیوز سے وابستہ انیبہ ضمیر شاہ کی والدہ انتقال کرگئیں، کے یو جے کا اظہار تعزیت

0
122

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کی رکن جیو نیوز سے وابستہ انیبہ ضمیر شاہ کی والدہ رضائے الہی سے انتقال کرگئیں، اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن، مرحومہ گذشتہ چند روز سے علیل اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

 کراچی یونین آف جرنلسٹس نے انیبہ ضمیر شاہ کی والدہ کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، مرحومہ کا جنازہ آج بعد نماز عصر قائد آباد میں ان کی رہائشگاہ سے اٹھایا جائے گا جبکہ تدفین ظفر ٹاؤن کے قبرستان میں ہوگی۔

 کے یو جے کے صدر نظام الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ والدین ایک نعمت ہوتے ہیں اور خاص طور پر والدہ جن کے قدموں تلے اللّہ نے جنت رکھی اس ہستی کا دنیا سےچلے جانا ایک عظیم صدمہ ہوتا ہے جسے برداشت کرنا آسان نہیں ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ کے یو جے دکھ کی اس گھڑی میں انیبہ ضمیر شاہ کے ساتھ ہے کے یو جے نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں