سوشل میڈیا پہ سارنگ شر کی حوالات کی وائرل وڈیو جھوٹی ہے، ترجمان خیرپورپولیس

0
72

خیرپور: ترجمان خیرپورپولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پہ چلنے والی خبر گرفتار ملزم سارنگ شر حوالات میں موبائل فون اور دیگر سہولیات سے آراستہ ہے بلکل جھوٹی اور بے بنیاد ہے۔

دراصل حقیقت یہ ہے کہ سوشل میڈیا پہ چلنے والی وڈیو سال 2015 کی ہے جب ملزم سارنگ شر کو گناہ نمبر 53/2015 دفع 395، 342 تھانہ ہالانی میں اور گناہ نمبر 106/2015 دفع 412  کے مقدموں میں گرفتار کرکہ ضلع نوشهروفيروز کے جیل میں رکھا گیا تھا یہ وڈیو نوشھرو فیروزجیل کی ہے۔

ملزم سارنگ شر کے ساتھ گرفتار استاد ارشاد بھنبھرو بھی دیکھا جاسکتا ہے جوکہ 3 ماہ قبل فوت ہوچکا ہے۔ کسی بھی گرفتار ملزم کو پولیس کسٹڈی میں ایسی کوئی بھی سہولت نہیں دی جاتی جو قانون کے خلاف ہو۔ سارنگ شر کی جیل کی وڈیو بھی دے رہے ہیں تاکہ حقیقت معلوم ہوسکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں