پاکستانی وزیر خارجہ کی “انطالیہ سفارتی فورم” پر کویت کے وزیر خارج سے ملاقات

0
161

ترکی: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا “انطالیہ  سفارتی فورم” کے موقع پر کویت کے وزیر خارجہ شیخ ڈاکٹر احمد ناصر المحمد الصباح سے ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے جو مشترک عقیدے اور اقدار کے گہرے بندھن پر استوار ہیں۔کویت میں مقیم پاکستانی گذشتہ کئی دہائیوں سے کویت کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے ویزوں پر عائد پابندیوں میں، پاکستانیوں کیلئے نرمی برتنے پر، کویتی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، فوڈ سیکورٹی کے شعبے میں کویت کی معاونت کرنے کیلئے تیار ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ کا  علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ کویتی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دورہ ء کویت کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کا پاکستان اور کویت کے مابین دیرپا اسٹریٹیجک شراکت کاری کیلئے جامع پلان مرتب کرنے پر اتفاق کیا اور دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں