رنگ روڈ کرپشن کیس وفاقی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا، جام اکرام اللہ دھاریجو

0
95

کراچی: صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے وفاقی حکومت کی ناقص کارکردگی اور کرپشن کے واقعات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنگ روڈ کرپشن کا معاملہ وفاقی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا کیونکہ وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں نے کرپشن کے ذریعے ہزاروں افراد کے اربوں روپے ہتھیا لئے ہیں اور یہ سب وزیر اعظم کی ناک کے نیچے ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے وزراء کرپشن کی دلدل میں پھنس گئے ہیں اور  وزیراعظم عمران خان کے چاروں طرف کرپٹ عناصر کا گھیرا ہے۔

 جام اکرام اللہ دھاریجو نے مذید کہا کہ کرپشن وزیر اعظم کی ناک کے نیچے ہورہی ہے اور وہ اپنے آپ کو بے خبر ظاہر کرتے ہیں۔ انٹرنیشنل ٹرانسپیرنسی کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت میں کرپشن میں بدترین اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نااہل وزیراعظم کو فوری طور پر گھر جانا چاہیے۔ جس کو یہ بھی اندازہ نہیں ہے کہ اس کی کابینہ کے اراکین کس قدر کرپٹ ہیں۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے تو دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اراکین اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہر شعبے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ عوام تبدیلی حکومت سے تنگ آ گئے ہیں اور اس سے نجات کے لئے دن رات دعائیں مانگتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں