ثقلین سیدہ جرمنی میں پاکستان کی سفیر نامزد

0
29

برلن: حکومت نے ثقلین سیدہ کو جرمنی میں پاکستان کی سفیر نامزد کردیا۔ فارن منسٹری کی جانب سےنئی تعنیاتیوں کے احکامات جاری کئے گئے۔

ثقلین سیدہ کو جرمنی کے شہر برلن میں پاکستان کی سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ وہ کینیا میں ہائی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، تاہم زرائع کے مطابق ڈاکٹر فیصل لندن برطانیہ میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ثقلین سیدہ اس وقت مقبول ہوئیں جب انہوں نے مرحوم صحافی ارشد شریف کے قتل کے افسوسناک واقعے پر بین الاقوامی میڈیا سے بات کی۔

مشہور کینڈی کرش ڈپلومیٹ ثقلین سیدہ کی مقبولیت کے بھی ذمہ دار ہے۔ یہ ڈپلومیٹ فون پر کینڈی کرش کھیل رہے تھے جبکہ ہائی کمشنر سعیدہ ثقلین مرحوم صحافی ارشد شریف کے قتل پر کینیا کے حکام سے ملاقات کر رہی تھیں۔ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے وہ تصویر پوسٹ کی تھی جو بعد ازاں وائرل ہو گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں