جنوبی وزیرستان پاک افغان بارڈر انگور آڈہ گیٹ ایک ہفتہ بند رہنے کے بعد آمدورفت کیلئے کھول دیا

0
42

وانا: جنوبی وزیرستان پاک افغان بارڈر انگور آڈہ گیٹ ایک ہفتہ بند رہنے کے بعد آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان ایک بار پھر باقاعدہ طور پر تجارت شروع ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے ایک بار پھر لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واضح رہےکہ ایک ہفتہ قبل پاک افغان بارڈر پر پاکستانی فورسز پر حملہ ہوا تھا، جس میں پاکستانی فورسز کے ایک میجر اور دیگر جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ جوابی کاروائی میں تین دہشت حملہ اور بھی مارے گئے تھے۔ جس کے بعد پاک افغان شاہراہ پر واقع خمرانگ جیک پوسٹ اور پاک افغان بارڈر انگوراڈہ تجارتی دروازے کو بند کردیا گیا تھا۔ جس سے باڈر سے آر پار تاجروں کے متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مابین تجارت کی مد میں ہونیوالی درآمدات و برآمدات بھی بند ہوگئی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں