وفاقی حکومت کی سندھ کے اسپتالوں پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں، شازیہ مری

0
40

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے اسپتالوں  پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کبھی سندھ کے جزیرے اور کبھی سندھ کے اسپتال، یہ تماشہ نہیں چلے گا۔ سندھ حکومت این آئی سی وی ڈی، جے پی ایم سی اور این آئی سی ایچ بہترین طریقے سے چلا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اندرون اور بیرونِ ملک سے لوگ بہترین علاج کے لیئے کراچی کے اسپتالوں میں آتے ہیں۔ ان اسپتالوں میں غریب اور متوسط طبقے کے لیئے مفت اور معیاری علاج ہوتا ہے۔ اسپتالوں کی نجکاری کرکے مفت علاج کی سہولت چھینی جا رہی ہے۔ پہلے ہر چیز مہنگی کی اور اب علاج کو بھی مہنگا کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک کا ہر شعبہ متاثر ہو رہا ہے اور عدالتی فیصلہ آنے سے پہلے غیر آئینی آرڈیننس کے ذریعے اسپتالوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے پمز اور پولی کلینک اسلام آباد کا کیا حل نکالا ہے اور آٹھ سالوں میں پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخواہ میں کتنے معیاری اسپتال قائم کیے ہیں؟۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں