شاہ زیب قتل کیس، سپریم کورٹ نے ملزم شاہ رخ جتوئی کو بری کردیا

0
211

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو بری کردیا اور شاہ زیب قتل کے دیگر ملزمان بھی بری ہوگئے۔ کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں بتایا کہ فریقین کا پہلے ہی راضی نامہ ہوچکا ہے اور ملزمان کی دہشت پھیلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ قتل کے واقع کو دہشگردی کا رنگ دیا گیا۔ ٹرائل کورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور کو سزاے موت سنائی تھی۔ نواب سجاد غلام مرتضی کو عمر قید سنائی گئی تھی اور سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوے اے ٹے اے کے تحت چاروں ملزم ان کو عمر قید سنا دی تھی۔ ملزمان نے عمر قید کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں