سعودی عرب، نماز کے دوران بھی کاروباری مراکز کھلے رہیں گے

0
78

سعودی عرب: رائٹرز کے مطابق سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے سربراہ عجلان بن عبدالعزیز العجلان کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا کہ مملکت میں تمام تجارتی مراکز اور کاروباری سرگرمیوں کو اوقات نماز کے دوران کھلے رہنے کی اجازت دی جائے گی۔ عجلان بن عبدالعزیز العجلان کا کہنا ہے کہ یہ خریداری کے تجربے، خریداروں اور گاہکوں کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش ہے اور یہ سرکلر سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے تمام ممبران کو بھیجا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ایوان ہائے صنعت و تجارت نے ہدایت جاری کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد، صارفین کو انتظار کی زحمت اور اژدحام سے بچانے کے لیے اوقات نماز کے دوران دکانیں کھلی رکھیں۔ تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں کسی توقف کے بغیر کرتے رہیں۔

سعودی اخبار کے مطابق سعودی ایوان ہائے صنعت و تجارت کے مطابق یہ فیصلہ متعلقہ حکام سے ضروری کوآرڈنیشن کے بعد کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہر نماز کے وقت میں آدھے گھنٹے کے لئے دوکانوں کو بند کر دیا جاتا تھا بعد ازاں سعودی ارکان شوری عطا الثبیتی، ڈاکٹر فیصل الفاضل، ڈاکٹر لطیفہ الشعلان اور ڈاکٹر لطیفہ العبد الکریم نے سفارش کی تھی کہ اوقات نماز کے دوران تجارتی ادارے بند کرنے کی پابندی اٹھالی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں