کراچی، بارش نے انتظامی اداروں کا پول کھول دیا

0
30

کراچی: شہر کراچی میں گزشتہ روز بارش کا بھر پور آغاز ہر سال کی طرح اس سال بھی شہر کے مختلف علاقوں سمیت ڈسٹرکٹ کورنگی کے گلی کونچے ندی نالے گٹر اپنا منظر پیش کرنے لگے۔ جیٹنگ راڈنگ، سیورکلینگ مشین اور ڈی واٹر پمپس کو نشیبی علاقوں اور اہم شاہراوں پر تعینات تو کیا گیا پر سب دھرا کا دھرا رہ گیا۔ کراچی کے شہری ٹریفک اور اہم شاہراوں سے نکل تو گئے پر دوسری جانب گھروں پر پہنچ کر بھی سکون میں نہ رہے۔

کراچی لانڈھی کے مختلف علاقوں میں واٹر اینڈ سیوریج کے نکاسی کا نظام درہم برہم شہریوں کو مختلف در پیش مسائل ادروں محکموؔں اور انتظامیہ کے لئے سوالیہ نشان بن کر رہے گئے۔ لانڈھی کےعلاقے یوسی 19 یوسی 20 سمیت دیگر تمام یوسی کا بھی یہ ہی حال ہے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا سیکٹر 28 میں ڈائینگ فیکٹری اور کمپینوں کے برساتی نالوں میں ناجائز کنکشن رہائشیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بن گئے۔ برساتی نالوں کا گندہ پانی گھروں میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ واٹر بورڈ کی لائینوں میں نالوں کا تعفن شدہ اور خطرناک کیمیکل شدہ  پانی شامل ہونے سے مختلف جنسی وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ سر پر منڈلا رہا ہے۔ 

مکینوں کا کہنا ہے اگر، ایم پی اے، ایم این اے، سمیت تمام متعلقہ محکمے ادارے انتظامیہ پہلے سے بہتر اقدامات کر لیتے تو ان مشکلات شہریوں کو بچایا جا سکتا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں