شہباز شریف صاحب، کیوں ایسے راستے اختیار کرتے ہیں جہاں گھنٹے پکڑنے پڑیں، بابر اعوان

0
53

اسلام آباد: مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ  صدر مملکت سے رابطہ قائم ہوا ہے، الیکشن کمیشن تحفظات کو قانون، آئین اور الیکشن میں شفافیت کی نظر سے ان تحفظات کو دیکھا جائے گا۔ بیرون ملک پاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینیوں کے استعمال کا حق آرڈیننس اور قانون کے ذریعے دیا ہے۔ الیکشن کسی پارٹی یا باڈی کا نہیں قوم کا مسئلہ ہے اس لئے سن کو سنیں گے اور کئی پارٹیوں کی قومی اسمبلی میں نمائندگی نہیں ہے سینٹ میں ہے، بڑے پیمانے پر بیٹھ کر سنیں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے الیکشن کمیشن کو جو خط لکھا ہے، اپوزیشن جائے، تمام جماعتوں کو سننا چاہیے۔

آر اوز کا الیکشن کرانے کا زمانہ چلا گیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے یقین دلاتے ہیں کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق واپس نہیں ہوگا نہ سبوتاز ہوگا۔ شہباز شریف صاحب، کیوں ایسے راستے اختیار کرتے ہیں جہاں گھنٹے پکڑنے پڑیں، عمران خان کئی نہیں جارہے، یہ فکر چھوڑ دیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں