سینئیر صحافی و مزدور لیڈر سی آر شمسی انتقال کرگئے، نماز جنازہ راول پارک میں ادا کیا جائے گا

0
173

اسلام آباد: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی رہنما اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدر سینئر صحافی سی آر شمسی انتقال کر گئے۔ سینئیر صحافی اور بھٹو دور سے یونین لیڈر سی آر شمسی کی جمہوریت کے لئے جدوجہد کو یاد رکھا جائیگا۔

سینئر صحافی، پی ایف یو جے کے سابق جنرل سیکریٹری، حقیقی مزدور لیڈر، کارکن دوست باوقار شخصیت اور  انتہائی شفیق انسان سی آر شمسی کی نماز جنازہ آج (بروز ہفتہ) شام 5 بجے شہباز شریف پارک (راول پارک) نزد راول روڈ پر ادا کی جائے گی۔

اللہ ربّ العزّت شمسی صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین یا ربّ العالمین۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں