افغان عوام کو سلام جنہوں نے تین عالمی طاقتوں کو شکست سے دوچار کیا، مولانا غفور حیدری

0
65

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ایوان بالا میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آج جمعیت علماء اسلام افغان عوام کو سلام جرت پیش کرتی ہے جنہوں نے تین عالمی طاقتوں کو شکست سے دو چار کیا۔

ایک عالمی استعمار انگریز سامراج جو ایک بہت بڑی طاقت تھی تمام تر کوششوں کے باوجود اپنا قبضہ افغانستان پر برقرار نہیں رکھ سکھے۔ اس کے بعد ایک اور عالمی طاقت سوویت یونین نے پنجھ آزمائی کی افغانستان میں داخل ہوئی وہ پاکستان کے گرم ساحل پر بھی پہچنے کی خواہش رکھتا تھا مگر وہ بھی نہتے افغانیوں سے شکست کھاکر اور رسوائی کا سامان لے کر واپس جاتے جاتے تحلیل ہوگئی آج سوویت یونین کے نام سے کرہ عرض پر کوئی ریاست موجود نہیں ہے۔ پر 2001 میں ایک اور سپر طاقت امریکہ کی صورت میں افغانستان پر چڑھائی کردی امریکہ نے افغانوں سے اس جنگ میں NATO کے 28 طاقتور ممالک کو بھی ساتھ کردیا۔ ان بے رحموں نے افغانیوں پر کارپٹ بمباری کی تا کہ ان کی پوری نسل ختم ہو جائے مگر اللہ تعالیٰ نے ان تمام مظالم کے باوجود افغان عوام جنکی قیادت اسٹوڈنٹس کررہے تھے سابت قدم رکھا اور 15 اگست 2021 کو پر امن انقلاب کے ذریعے کامیابی نصیب عطا فرمایا۔ جمعیت علماء اسلام افغان عوام جنکی قیادت اسٹوڈنٹس کررہے ہیں انکو سلام جرت پیش کرتی ہے اور ان کے استقامت کے دعا کرتی رہے گی۔

 اس موقع پر قائد جمعیت، رہبر امت حضرت مولانا فضل الرحمن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے کہا ہیکہ ہر کام میں اللہ کی رضا کو اور خدمت خلق کو مدنظر رکھا جائے اور ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے۔ اللہ تعالیٰ افغان عوام کا حامی و ناصر ہو۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں