داسو پروجیکٹ پر پاکستانی ملازمین کو نکالنے کا معاملہ

0
41

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے منت ترلوں کے بعد داسو پروجیکٹ پر چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

چئیرمین واپڈا کی کوششوں سے چینی کمپنی نے نیا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ چینی کمپنی واپڈا کے ساتھ مل کر جلد کام کا آغاز کرے گی۔ عید کے فوری بعد داسو پن بجلی منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا۔

ملازمین  کی سیکیورٹی کلیرنس کیلیے بھی خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واقعہ کے بعد چئیرمین واپڈا کی ریسیکیو آپریشن اور چینی انجنئیرز  کیلیے کیے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا گیا۔ چینی کمپنی سے ہونے والے مذاکرات میں چیرمین واپڈا اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں