محب وطن پاکستانی

0
114

تحریر: محمد آصف شفیق (جدہ – سعودیہ)

پاکستانی قوم ایک محب وطن قوم ہے جس کے افراد دنیا میں  کسی بھی ملک کے کسی بھی  شہر میں ہوں ان کی حب الوطنی میں کمی نہیں آتی ، دوسرے بہت سے بیرون ملک مقیم (اوور سیز پاکستانی) کی طرح میں بھی گزشتہ 16 سال سے بیرون ملک مقیم ہوں۔ جہاں میں نے پاکستانیوں کی حب الوطنی کی کئی مثالیں دیکھیں، جب بھی کسی پارٹی رہنما نے یہاں وزٹ کیا ہر پاکستانی نے اپنے پارٹی تعلق سے بالا تر ہو کر اس پروگرام میں بھر پور شرکت کی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ بھی کبھی پیش نہیں آیا، امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم سراج الحق کے سعودیہ میں دوروں کے دوران بہت سے بڑے  پروگرامات میں شرکت کا موقع ملا۔ جن میں تقریباً تمام پاکستانی سیاسی و دینی جماعتوں کے افراد موجود  ہوتے تھے، اسی طرح مستقل پاکستان واپس جانے والوں کیلئے الوادعی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے، کسی بھائی کی خوشی غمی میں شرکت ہو یا کسی فرد کی نماز جنازہ کبھی احساس ہی نہیں ہونے دیتے کہ ہم  دیس میں نہیں پردیس میں ہیں، اگر کوئی بھائی فوت ہوجائے تو اس کے پروسس میں پاکستانی ایمیبسی کی مدد درکار ہوتی ہے اور الحمد للہ  جن بھائیوں کو ویلفئر سیکشن میں ذمہ داری دی ہوتی ہے وہ ہمیشہ بہترین تعاون کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان بھائیوں کو اجر عظیم سے نوازیں جو پردیس میں رہ کر ایک دوسرے سے ایسے جڑے ہیں جیسے سیسہ پلائی دیوار۔  

یوم آزادی ہو یا یوم دفاع پاکستان یا کشمیر ڈے ہو یا کوئی بھی قومی دن پردیس میں موجود پردیسی اپنی گاڑیوں اپنے کپڑوں اور اپنی تیاریوں سے کسی بھی فرد جو کہ پاکستان میں موجود ہو کم محبت کا اظہار نہیں کرتا، اور مملکت سعودیہ میں موجود سفارتخانہ بھی ان اسپیشل دنوں کیلئے اپنے دروازے کھولتا ہے۔ اپنے ہال میں  بڑے بڑے پروگرامات ترتیب دیتا ہے، جن میں ہر پارٹی  کے افراد کو اظہار خیال کا بھر پور موقع فراہم کیا جاتا ہے۔  

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں