وزیراعظم عمران خان کا دورہ سندھ اب تک وزیراعلیٰ سے ملاقات نہ کرسکے۔

0
56

کراچی: وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سندھ میں موجود ہیں تاہم ابھی تک سندھ کے وزیراعلیٰ سے ملاقات نہ کرسکے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کراچی جا رہا ہوں اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کروں گا تاہم ابھی تک کوئی ملاقات نہ کرسکے۔ عمران خان نے گورنرسندھ، تحریک انصاف کے اراکین، عقیل کریم ڈھیڈی، کامران خان، متحدہ قومی موومنٹ، اتحادیوں کے وفود، سیف اللہ ابڑو، علی گوہر مہر، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ تک سے ملاقات کرلی مگر ابھی تک وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات نہیں کی۔

سندھ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف بنیادی طورپرسیاسی پارٹی، جمہوری مزاج اور سیاسی ذہن نہیں ہے اور سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ پارٹی ممبرز نے آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ سے میٹنگ کس حیثیت میں کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں