پاکستانی سکھ خاتون صحافی من میت کور کا قابل فخراعزاز

0
105

پشاور، پشاور سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی پہلی سکھ خاتون صحافی  من میت کور کو دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ من میت کور نے مئی 2018 میں  اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

25 سالہ من میت کور کو برطانیہ میں قائم ‘دی سکھ گروپ’ نے 30 سال سے کم عمر سکھ شخصیات میں سے ایک کے طور پر 30 سال کی عمر میں منتخب کیا ہے۔

سکھ گروپ ایک عالمی تنظیم ہے جو دنیا کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایوارڈ دیتی ہے جو مختلف طریقوں سے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں۔

من میت جو کہ پشاور کی رہائشی ہیں اور ایک سماجی کارکن بھی ہیں۔ من میت کو پہلے بھی اقلیتوں اور خواتین کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے پر مقامی سطح پر ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

وہ اگلے سال اپنا ایوارڈ برطانیہ میں ایک تقریب میں وصول کریں گی۔ کور نے سوشل سائنسز میں پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کی ہے اور وہ تین سال تک کمپیوٹر اکیڈمی میں ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

یہ ایورڈ کاروبار، کھیل، چیریٹی، میڈیا، تفریح​​، تعلیم، بے لوث رضاکارانہ خدمات، زندگی بھر کا کارنامہ اور خصوصی پہچان ایوارڈ کے شعبوں میں سکھوں کی طرف سے دیا جاتا ہے۔ جو کسی اور مذہب سے تعلق رکھنے والے شخص کو کثیر الثقافتی کو فروغ دینے کے لئے دیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں