سندھ حکومت نے عائد پابندیوں میں 16 اپریل توسیع کردی

0
42

کراچی: کورونا وائرس کی تیسری لہر میں سندھ حکومت نے عائد پابندیوں میں مذید توسیع کردی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق  کورونا ایس اوپیز کےتحت پابندیوں میں 16مئی تک توسیع کردی۔ ہر طرح کی تقرییات شادی ہالز اور کھیلوں کی انڈور سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔ ہفتہ اتوار کو بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ تجارتی سرگرمیاں سحری سے شام 6 بجے تک ہونگی۔

ہفتہ اور اتوار  کاروباری سرگرمیاں معطل رہے گی اور ریستوران میں اوپن ایریا میں افطار سے رات بارہ بجے تک سروس کی اجازت ہوگی۔ تفریحی پارکس، سینما، مزارات مکمل طور پر بند رہیں گے اور شادی بیاہ کی انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی ہوگی۔

سیاسی، سماجی،ثقافتی، کھیلوں، میوزیکل اور مذہبی تقریبات پر پابندی ہوگی۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں روٹیشن پالیسی کے تحت اسٹاف کی 50 فیصد ہوگا۔ تمام سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں