کورنگی کاز وے پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس آپے سے باہر، صحافی سے بدتمیزی موبائل چھین لیا

0
108

کراچی: ابتک ٹی وی کے کرائم رپورٹر ریحان خان چشتی سے ڈی ایس پی ٹریفک کازوے کی بدتمیزی اور صحافی کا موبائل فون چھین لیا۔ کورنگی کاز وے پر ٹریفک پولیس ڈی ایس پی آپے سے باہر ہوگئے۔ ڈی ایس پی ٹریفک کی صحافی سے بدتمیزی کرتے رہے۔

ڈی ایس پی ٹریفک کی ٹیم کورنگی کاز وے پر ٹرکوں کے چالان میں مصروف تھی اور کارروائی کے موقع پر نہ ٹریفک ایس او موجود تھے نہ ٹریفک پولیس اہلکار سفید وردی میں ملبوس تھے۔

صحافی کی جانب سے ویڈیو بنانے کی کوشش پر ڈی ایس پی ٹریفک آپے سے باہر ہوئے۔ صحافی کی جانب سے سلام کے جواب میں ڈی ایس پی نے صحافی کا موبائل فون چھین لیا۔

پولیس افسر نے صحافی سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ میری اجازت کے بغیر ویڈیو کیوں بنائی؟ کیا ہم یہاں چوری کررہے ہیں؟ جس پر صحافی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کب کہا کہ آپ یہاں چوری کر رہے ہیں۔ ہم پولیس کے اچھے کاموں کو عوام کے سامنے لا رہے ہیں۔

صحافی نے کہا کہ رائٹ آف انفارمیشن قانون کے تحت ہمیں آپ کی اجازت کی ضرورت نہیں اور آپ اپنی زمہ داری نبھائیں ہمیں اپنا کام کرنے دیں۔

پولیس افسر نے صحافی کو جھڑک دیا اور دھکے بھی دیے۔ صحافی اپنے فرائض ادا کرنے پر اصرار کیا اور موبائل فون مانگا۔

موبائل چھینے جانے کے باوجود تمام واقعہ موبائل فون میں ریکارڈ ہو گیا۔ عوام تک درست خبروں پہنچانا صحافی کا فرض ہے۔ واقعہ پر صحافی برادری کا اظہار تشویش کرتے ہوئے اعلی افسران سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں