کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2023 کا شیڈول جاری، پولنگ 31 دسمبر کو ہوگی

0
134

کراچی: کراچی پریس کلب کے سالانہ برائے سال 2023 کے  انتخابات کے لیے پولنگ 31 دسمبر 2022 بروز ہفتہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2023 کے لیے چیئرمین الیکشن کمیٹی ڈاکٹر توصیف احمد خان نے انتخابات کے شیڈول کااعلان کردیا ہے۔

الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کراچی پریس کلب کے الیکشن میں صدر، نائب صدر، خزانچی، سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری اور گورننگ باڈی کی7 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی19دسمبر بروزپیر شام 4 تا 7 بجے کراچی پریس کلب میں جمع کرائے جائیں گے۔ 20دسمبر بروز منگل شام 4 تا 5 بجے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا جائزہ لیا جائے گا، کاغذا ت کی جانچ پڑتال 21دسمبر بروز بدھ شام5 بجے تک ہوگی۔

امیدواروں کی ابتدائی فہرست 22 دسمبر بروز جمعرات شام 5 تک جاری کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت 23دسمبر بروز جمعہ شام 4 تا 5 بجے تک ہوگی۔

امیدواروں کی حتمی فہرست 24 دسمبر بروز ہفتے کو شام 5 بجے جاری کی جائے گی۔ امیدوار انتخابات سے دستبرداری کے لئے کاغذات نامزدگی 27 دسمبر بروز منگل شام4 تا7 بجے کے دوران واپس لے سکیں گے اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 27 دسمبر بروز منگل کو ہی شام7 بجے جاری کی جائے گی۔

انتخابات کے لیے پولنگ 31 دسمبر 2022 بروزہفتہ صبح 9 تا شام 5 بجے بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں ہو گی۔ کراچی پریس کلب کی الیکشن کمیٹی ڈاکٹر توصیف احمد خان کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں