جی این این نیوز کراچی کے سینئیر صحافی کورونا وائرس سے متاثر

0
92

کراچی، کورونا کی خبر دینے والے سینئیر صحافی خود خبر بن گئے۔ کوورنا وائرس سے متعلق پل پل کی خبر دینے والے جی این این نیوز کراچی کے رپورٹر اور کے یو جے کے رکن سینئر صحافی حمید سومرو بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔ سینئیر صحافی حمید سومرو نے دی پاکستان اردو سے کال پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ دنوں سے بخار، کھانسی اور سانس میں تکلیف ہورہی تھی اور گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو پازیٹو آیا ہے۔ انہوں نے مذید بتایا کہ ابھی فی الحال گھرپرخود آئیسولیٙٹ کرلیا ہے اور انہوں نے اپنے دوست احباب چاہنے والوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔ یاد رہے کراچی کا ضلع ملیر بھی کورونا وائرس جیسی وبا سے متاثر ہوا ہے اور گلشن حدید میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں