امریکی جارحیت کے خلاف مزاحمتی تحریک کی کامیابی پہ مجاہدین کو مبارک باد پیش کرتے ہہیں، مولانا فضل الرحمن

0
88

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ امریکی جارحیت کے خلاف مزاحمتی  تحریک کی کامیابی پہ مجاہدین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔مملکت کے نظام کو چلانے کے لئے طالبان سے ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں اور جمعیت نے روز اول سے امریکہ اور نیٹو افواج کے افغانستان پر حملے کو جارحیت قرار دیا تھا۔ جے یو آئی نے ہر محاذ پہ طالبان کی جدوجہد ازادی کو اپنے ملک افغانستان کا جائز دفاع قرار دیا تھا۔ مجاہدین کی مخلصانہ قربانیوں کے بعداللہ تعالی کی مدد اور تائید سے طالبان مجاہدین نے اپنے وطن افغانستان کو عالمی قوتوں اور ان کے گماشتوں کے جبر سے آزاد کر دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس عظیم کامیابی پر ہم افغانستان کے عوام کو بالخصوص اور امت مسلمہ کو بالعموم مبارکباد کا مستحق قرار دیتے ہیں۔ طالبان قیادت نے فتوحات حاصل کرنے کے بعد جس انکسار، خیر سگالی اور مفاہمت کی پالیسی کو اپنایا یہی اسلام کی سنہری روایات سے مطابقت رکھتی ہے۔ ہم اس نئے فلاحی نظام کے آغاز  کو جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے لئے مفید سمجھتے ہیں۔ہم توقع رکھیں گے کہ طالبان اسی خلوص، للہیت اورتدبر کے ساتھ اپنی بہتر حکمت عملی سے یہاں پرامن اور مستحکم اسلامی معاشرہ کی تشکیل میں کامیاب ہونگے۔ ہم صمیم قلب سےتحریک اسلامی طالبان کے امیر مولوی ھبة اللہ اور ان کے رفقاء کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں