اورنگی ٹائون رینجرز موبائل کے قریب دھماکہ، رینجر اہلکار شہید

0
47

کراچی: اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں رینجرز موبائل کے قریب دھماکہ۔ دھماکے میں ایک رینجرز اہلکار شہید دو رینجرز اہلکاروں سمیت 6 زخمی ہوگئے۔ رینجرز اہلکار شہید جبکہ دو زخمی اہلکاروں میں حنیف، اعجاز علی سمیت شہریوں میں محمد عرفان، ناصر، محبوب، یاسر، وقاص اور علی زخمیوں میں شامل ہیں۔

واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی مزید نفری اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا یے۔ واقعہ میں رینجرز موبائل، ایک کار اور موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں