پاک بحریہ کی یونٹس میں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز

0
144

اسلام آباد: ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی یونٹس میں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز کردیا۔ صبح کا آغاز پاک بحریہ کی مساجد میں ملکی استحکام و ترقی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔

 کراچی میں پاک بحریہ کے یونٹ پی این ایس بہادر میں 21توپوں کی سلامی  پیش کی گئی۔ یوم آزادی کی مناسبت سے پاک بحریہ کے تمام یونٹس کو سبز ہلالی پرچم سے سجایا گیا ہے۔ مزارِ قائد پر اعزازی گارڈ کی تعیناتی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی اور تقریب کے دوران پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں