اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان کورونا وائرس کا شکار، خود کو قرنطین کرلیا ہے، زاہد خان

0
40

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان  نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی طبعیت گذشتہ چار پانچ روز سے ناساز تھی جس پر انکے ٹیسٹ کئے گئے۔ ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے لیکن انکی حالت بہتر ہے اور خود کو ولی باغ چارسدہ میں قرنطین کرلیا ہے۔ ولی باغ میں تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔

زاہد خان  نے کہا ہے کہ پوری قوم سے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کرتے ہیں، انشاء اللہ جلد صحتیاب ہوں گے۔ عوام اور کارکنان مطمئن رہیں، مشر کی طبعیت رو بہ صحت گامزن ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں