اٹلی نے کورونا وائرس کے کیسز کے باعث نئی پابندیاں نافذ کردی

0
60

کراچی: اٹلی میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے باعث اطالوی حکام نے  نئی پابندیاں نافذ کردی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر سے اٹلی کے نصف سے زائد علاقوں میں بشمول گنجان آباد شہر روم اور میلان میں دکانیں، ریسٹورانٹس اور اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پابندی کے تحت تمام اسکولز بند ہوں گے جبکہ ماسک کا استعمال بھی لازمی ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسٹر کے دوران 3 سے 5 اپریل کے دوران پورے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ پابندیوں سے متعلق اپنے بیان میں اٹلی کے ماریو ڈراگی نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ نئی پابندیوں کے نتیجے میں آپ کے بچوں کی تعلیم، معیشت اور ہر ایک ایک کی ذہنی صحت پر اثر پڑے گا۔ لیکن کورونا صورتحال مزید خراب ہونے سے روکنے کے  لیے سخت اقدامات ضروری ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں