یونان کے جزیرہ روڈس میں لگنے والی آگ سے 30 ہزار افراد کا انخلا

0
13

کراچی: یونان کے ایک جزیرے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں بڑے پیمانےپر مقامی آبادی کا انخلاء جاری ہے۔ ہفتے کے روز 30,000 افراد کو یونانی جزیرے روڈس میں بھڑکتی آگ سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جن میں 2,000 کو کشتیوں کے ذریعے دوسرے مقامات پرلے جایا گیا۔

جنوبی ایجیئن کے علاقے کے گورنر جارج ہڈزیمارکوس نے اسکائی ٹی وی کو بتایا کہ آپریشن جو ابھی جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجہ سے کچھ سڑکیں بند کردی گئیں۔

سیاحوں اور کچھ رہائشیوں کو جزیرے پر ہوٹلوں کے جموں، اسکولوں اور کانفرنس سینٹرز میں بھی لے جایا گیا جہاں وہ رات گزاریں گے جبکہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پالیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں