قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل

0
45

اسلام آباد: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے باعت قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر کو 2 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ، پبلک اکاؤنٹس اور خصوصی کمیٹیوں کے ہونے والے اجلاس منسوخ کردیئے گئے ہیں جبکہ دفاتر کو 16 مارچ تک بند رکھا جائے گا۔

سی ڈی اے کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈسانفیکٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور عملہ کو کورونا وائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانے کی ہدایات کی ہے۔17 مارچ سے متعلقہ افسران ضروری سٹاف کو آفس بلا سکیں گے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخل کے لیے ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔17 مارچ سے آفس ٹائم 10 بجے سے 4 بجے تک ہونگیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں