اسٹیل ملز انتظامیہ کی رکاوٹوں کے باوجود جبری برطرف ملازمین کا احتجاجی جلسہ

0
147

کراچی: اسٹیل مل انتظامیہ کے کرپٹ افسران کی احتجاج میں رکاوٹوں کے باوجود جبری برطرف ملازمین نے رہائشی کالونی اسٹیل ٹائون میں جمع ہوکر احتجاجی جلسہ کر ڈالا۔

اسٹیل ملز میں غیر قانونی کانٹریکٹ پر مسلط جنرل منیجر سیکیورٹی بابر برنارڈ میسی نے ملازمین کے احتجاج کو روکنے کیلئے اسٹیل مل سیکیورٹی، ویجی لینس اور تھانہ اسٹیل ٹائون پولیس کو گاڑیوں سمیت بھاری نفری کے ہمراہ مدد کیلئے بلالیا۔ جس پر جبری برطرف ملازمین نے جنرل منیجر سیکیورٹی کے رکاوٹ ڈالنے کے باجودہ پولیس کی گاڑیوں کے ہوتے ہوئے جمع ہوئے اور احتجاجی جلسہ کیا۔

مظاہرین کا حکومت سے مطالبہ تھا کہ تمام ملازمین کو واپس بحال کیا جائے اور اسٹیل ملز کو بھی بحال کیا جائے۔ کرپٹ مافیا اور ادارے کو لوٹنے والوں کا احتساب کیا جائے۔

عاصم بھٹی کنوینر آل ایمپلائیز ایکشن کمیٹی و صدر پاسلو احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے اور لاکھوں روپے تنخواہ پر آئے ہوئے انتظامی لوگوں نے ملازمین کو جبری برطرف کیا اور اب گھروں سے جبری نکالنے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔ حکومت وقت ان تمام غیر قانونی اقدام کو روکے۔
 
 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں